بلال عباس اور ثناء جاوید نئے ڈرامہ سیریل میں پہلی بار ایک ساتھ نظر آئیں گے

اتوار 19 اپریل 2020 14:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2020ء) اداکار بلال عباس اور ثناء جاوید نئے ڈرامہ سیریل میں پہلی بار ایک ساتھ نظر آئیںگے۔

(جاری ہے)

یہ نیا ڈرامہ اداکار فہد مصطفی کی پروڈکشن ہے جس کی ہدایت کاری بابر محمود کریں گے۔ ڈرامہ کی کہانی تھرلر پر مبنی ہے جسے ڈرامہ نگارمحسن علی نے لکھا ہے ، تاہم ڈرامے کے ٹائٹل کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔