فشرمین سوسائٹی کے وائس چیئرمین کی ضمانت چوتھی بار مسترد

بدھ 22 اپریل 2020 16:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2020ء) سندھ ہائیکورٹ نے فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میں کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں سابق وائس چیئرمین سلطان قمر صدیقی اور ملزم ریاض کی درخواست ضمانت چوتھی بار بھی مسترد کردی۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس کے کے آغا اور جسٹس ذوالفقار سانگی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ملزما ن کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

نیب پراسیکیوٹر کے مطابق سلطان قمر صدیقی کے خلاف کرپشن کے 2ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہیں، ملزم نے نثار مورائی کے ساتھ مل کر فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میں کرپشن کی۔اس موقع پر عدالت میں ملزمان کے وکیل نے بتایا کہ سلطان قمر اور ریاض دو سال سے جیل میں ہیں اور جس احتساب عدالت میں یہ ریفرنس زیرسماعت ہیں وہ جج کی عدم تعیناتی کی وجہ سے خالی ہے۔