ممبر قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی میں کورونا وائرس کی تصدیق
منیرخان اورکزئی گزشتہ روز حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاورمیں وینٹی لیٹرپر تھے تاہم اب ان کی طبیعت بہترہے، منیر اوکزئی کے بیٹے اختر منیر
خُرم انیق ہفتہ 25 اپریل 2020 15:34
(جاری ہے)
ا س سے پہلے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے معاون خصوصی کامران بنگش میں کورونا کی تصدیق ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس پاکستان میں بھی تیز ی سے پھیل رہا ہے جس کے بعد شہریوں کے علاوہ اب سیاستدان بھی اس کی لپیٹ میں آ رہے ہیں۔
کچھ دن قبل رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئےتھے۔ ترجمان جماعت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیاتھا کہ سید عبدالرشید کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے۔اس سے پہلے سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں لیکن انہوں نے خوف کو قرنطینہ کر کے صحت یابی حاصل کر لی تھی۔سیاستدانوں میں سے اب متحدہ مجسل عمل (ایم ایم اے) سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کا کورنا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کی تصدیق خود ان کےبیٹے نے کر دی ہے۔ خیال رہے کہ منیر خان اورکزئی ایم ایم اے کے کرم ضلع سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 11,940 تک پہنچ گئی جبکہ 16مزید اموات کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 253 ہو گئی ہےمزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.