پاور سیکٹر کی تحقیقات سے ن لیگ کے قائدین بے چین ہوگئے، قومی دولت لوٹنے و الوں کو پائی پائی کا حساب دینا ہوگا،مومنہ وحید

اتوار 26 اپریل 2020 17:10

لاہور۔26اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2020ء) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ پاور سیکٹر کی تحقیقات سے ن لیگ کے قائدین بے چین ہوگئے،شریف برادران کی بہاردی کی اصل کہانی سامنے آگئی ہے۔جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مالی وسائل ہڑپ کرنیو الوں کے خلاف قوم متحد ہے ، شہبازشریف قوم کی لوٹی رقم کا حساب دیں، پاکستان بہت خوبصورت ملک ہے جس کی ترقی اور خوشحالی کے لئے قوم کو مزید محنت کرنا ہے، سرکاری خزانے کو بے دردی سے لوٹنے والے ملک کے مجرم ہیں اور جھوٹے دعویداروں کے چہرے عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں، قومی دولت لوٹنے و الوں کو پائی پائی کا حساب دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10برس میں میگا پراجیکٹس کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم رہا،سابق حکمرانوں کے دور میںسرکاری خزانے کو لوٹا گیا اورہر ادارے میں کرپشن کی گئی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ کرپشن اورقرضوں نے معیشت کو تباہ و برباد کیا اورپاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا یا ، ماضی کے حکمرانوں نے پاکستان کے ساتھ بہت ظلم و زیادتی کی۔ انہوںنے کہا کہ عوام کی بنیادی ضرورتوں کو نظر انداز کیا گیااورذاتی نمائش کے منصوبے کیے گئے جس کے باعث عوام کے مسائل کم ہونے کی بجائے بڑھتے گئے۔انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کرپشن کے خلاف جہادکررہی ہے اور ہم سرکاری خزانے کے امین ہیں،کسی کو خیانت نہیں کرنے دیں۔