پاکستان سمیت دنیا بھر میں دمہ کی بیماری سے آگاہی کا عالمی دن 5مئی بروز منگل منایا جائے گا

پیر 27 اپریل 2020 16:57

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2020ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں دمہ کی بیماری سے آگاہی کا عالمی دن 5مئی بروز منگل منایا جائے گااس دن کے حوالے سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام محکمہ صحت سے وابستہ افراد،ڈاکٹرز اور مقررین دمہ کی علامات اور اس سے بچائو کے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

ماہرین امراض سینہ کا کہنا ہے کہ دمے کی بیماری کی وجوہات میں فضائی آلودگی،سگریٹ نوشی،دھواں،قالین اور مٹی کی دھول نمایاں ہیں۔ماہرین کے مطابق دمے کے مریضوں کیلئے گھر سے قالین ا ور پردے ہٹا دیں پالتوجانور اور پرندے بھی گھروں میں رکھیں۔ماہرین کے مطابق مرض کی ابتدا میں ان ہیلر کے استعمال سے مزید پیچیدگیوں سے بچا جا سکتا ہے۔پاکستان سمیت دمہ کی بیماری سے آگاہی کا عالمی دن ہر سال ماہ مئی کے پہلے منگل کو منایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :