
لاک ڈاؤن کے منفی اثرات، ہوائی سفر کو معمول پر آنے میں 3سال کا عرصہ لگے گا
ائیرلائنز کو کورونا صورتحال سے پہلے والی سطح پر آنے میں تین سال لگیں گے، دنیا کی 85 فیصد ائرلائنوں کو دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے:اماراتی ائیرلائن چیف
عثمان خادم کمبوہ
جمعہ 1 مئی 2020
20:50

(جاری ہے)
ایئر لائنز نے انتباہ کیا ہے کہ مسافروں کی تعداد کو بحران سے پہلے کی سطح پر بحالی کے لئے 2023 تک کا عرصہ لگ سکتا ہے۔
وبائی امراض نے بین الاقوامی ہوائی سفر کو تعطل کا شکار کردیا ہے اور بہت سی ایئر لائنز نے خبردار کیا ہے کہ وہ شاید اس بحران سے نہیں بچ پائیں گی۔ واضح رہے کہ امارات اور اتحاد دونوں ائیرلائنز نے گذشتہ ماہ سےاپنی فلائٹس گراؤنڈ کی ہوئی ہیں۔ دبئی حکومت نے امیرٹس ائیرلائن کو یقین دلایا ہے کہ حکومت ائیرلائن کی مدد کرے گی۔ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری اور تیسری لہر بھی آ سکتی ہے۔ برطانوی ڈاکٹروں کے بعد عالمی ادارہ صحت نے بھی خبردار کردیا ہے کہ کورونا وائرس کا جلد خاتمہ ممکن نہیں، اس کی دوسری اور تیسری لہر بھی آ سکتی ہے۔ڈبلیو ایچ او یورپ کے سربراہ ڈاکٹر ہینس کلوگ نے کہا ہے کہ دنیا ابھی کورونا سے نجات سے بہت دور ہے۔جب تک کوئی ویکسین تیار نہیں ہوجاتی اس وبا کا خاتمہ ممکن نہیں۔ڈاکٹر ہینس کلوگ نے کہا ہے کہ یورپ میں کورونا کیسز میں کمی کے باوجود پوراخطہ اب بھی شدید خطرے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس نے ثابت کیا ہے کہ انسانی صحت کسی بھی چیز سے زیادہ قیمتی ہے۔صحت ہے تو ہی ملکی معیشت بہتر ہو گی اور ملکی سلامتی بھی۔ پوری دنیا کوسب سے زیادہ صحت کے شعبے پر سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آن لائن گیم میں 13 لاکھ روپے ہارنے پر 14 سالہ بچے کی خودکشی
-
امریکی صدر ٹرمپ نے نیو یارک ٹائمز پر 15 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کردیا
-
امریکا اورچین میں ٹک ٹاک کی سروس جاری رکھنے کا معاہدہ طے
-
بھارتی ماﺅ نواز باغی جنگجوﺅں کا یکطرفہ طور پر مسلح جدوجہد معطل کرنے اور حکام سے بات چیت کا اعلان
-
بارشوں اور سیلاب سے بھارتی پنجاب میں فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان
-
صدر ٹرمپ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے، احتجاجی مظاہرے متوقع
-
محمد بن سلمان سے ایرانی سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات
-
امریکہ اورچین کے درمیان ٹک ٹاک معاہدہ طے پا گیا، ٹرمپ کا اعلان
-
غزہ سے لاکھوں بچوں سمیت بھوکے اور پیاسے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کو غیر انسانی ہے ، یونیسف
-
ٹک ٹاک پر معاہدہ طے پا گیا ہے
-
آپ کے ہاتھ میں موبائل فون ہے تو آپ اسرائیل کا ایک ٹکڑا پکڑے ہوئے ہیں‘ نیتن یاہو
-
متحدہ عرب امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.