گواہ کی عدم حاضری کے باعث دہشت گردوں کے علاج معالجے سے متعلق کیس کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے 6 جون تک ملتوی

ہفتہ 2 مئی 2020 19:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2020ء) انسدادہشت گردی عدالت نے گواہ کی عدم حاضری کے باعث ڈاکٹر عاصم کے اسپتال سے دہشت گردوں کے علاج معالجے سے متعلق کیس کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے 6 جون تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

انسداد دہشتگردی عدالت میں دہشتگردوں کے علاج معالجے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، قادر پیٹل روف صدیقی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت کیس کے گواہ پیش نہ ہوسکے عدالت نے کیس کے گواہ کی عدم حاضری کے باعث سماعت بغیر کسی کاروائی کے 6 جون تک ملتوی کردی عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہ کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا، کیس میں مئیر کراچی وسیم اختر، انیس قائم خانی، روف صدیقی، قادر پٹیل، ڈاکٹر عاصم، عثمان معظم نامزد ہیں