ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے جامع مساجد کے دورے،کروناوائرس سے بچاوٴ کے 20نکات کے تحت حفاظتی اقدامات کا جائزہ

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 2 مئی 2020 18:15

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے جامع مساجد کے دورے،کروناوائرس سے بچاوٴ ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق کا رمضان المبارک کے پہلے جمعتہ المبارک میں جامع مساجد کے دورے،تفصیلات کیمطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق نے جامع مساجد کے دورے کیے مسجد انتظامیہ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)



مسجد انتظامیہ کی جانب سے کروناوائرس سے بچاوٴ کے 20نکات کے تحت حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق نے علماء اکرام اور مسجد انتظامیہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں 20نکات پر مشتمل احتیاطی تدابیر کو اپنا کر ہی اس موذی وباء کو نا صرف شکست دینا ہے بلکہ اس کے پھیلاوٴ کو بھی روکنا ہے

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق کی ہدایت پر ضلع ہذا کی تمام عبادت گاہوں کے لیے جامع سیکورٹی پلان تشکیل دیا گیا۔

سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق کی جانب سے نماز جمعتہ البارک پر بہترین ڈیوٹی سر انجام دینے پر ضلع ہذا کے تمام افسران و ملازمین کو شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :