محکمہ زراعت شعبہ پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈ ز نے ضلع فیصل آباد میں زرعی ادویات کی تربیت برائے تجدید کے لئے درخواستیں طلب کرلی

ہفتہ 2 مئی 2020 21:05

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2020ء) : محکمہ زراعت شعبہ پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈ ز نے ضلع فیصل آباد میں زرعی ادویات کی تربیت برائے تجدید کے لئے درخواستیں طلب کرلی ہیں اس سلسلے میں زرعی ادویات کے کاروبار کے خواہش مند اشخاص کی ٹریننگ کے لئے تربیتی پروگرام تجدید لائسنس کے سلسلے میں درخواستیں 9 مئی تک جمع کرائی جاسکیں گی جبکہ تربیت 11 تا 13 مئی کو ہوگی۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈ ز چوہدری اسرار ارشد کے مطابق جن پیسٹی سائیڈز ڈیلرز کے لائسنس رواں سال دسمبر میں ختم ہورہے ہیں وہ دوعدد تصدیق شدہ میٹرک سند،قومی شناختی کارڈ،ڈومیسائل،پاسپورٹ سائز تین عدد فوٹو،جمع شدہ فیس کا چالان فارم اصل بمعہ فوٹو کاپی،برائے تجدید سابقہ لائسنس دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈ ز،پلانٹ پتھالوجیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ،ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے دفتر میں مقررہ تاریخ تک جمع کرائیں۔

(جاری ہے)

نامکمل اور مقررہ تاریخ کے بعد وصول ہونی والی درخواست ناقابل قبول ہوگی۔فیس برائے ٹریننگ سرٹیفیکیٹ تجدیدی 3300 روپے ناقابل واپسی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تحصیل فیصل آباد،جڑانوالہ اور چک جھمرہ کی ٹریننگ ایوب ریسرچ فیصل آباد میں واقع آفس جبکہ سمندری اور تاندلیانوالہ کی ٹریننگ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع سمندری کے آفس میں ہوگی اور شرکت کرنیوالے حضرات کوروناوائرس کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر فیس ماسک اور گلوزلازمی پہن کر آئیں۔

متعلقہ عنوان :