محکمہ زراعت و ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث نودیرو میں فصلیں تباہ کرنے کے بعد ٹڈی دل لاڑکانہ پہنچ گئی

ہفتہ 2 مئی 2020 21:46

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2020ء) محکمہ زراعت و ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث نودیرو میں فصلیں تباہ کرنے کے بعد ٹڈی دل لاڑکانہ پہنچ گئی، گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں بھینس کالونی، نظر محلہ، لاہوری ولید محلہ، سچل کالونی ودیگر علاقوں میں ٹڈی دل کے گشت جاری رہی جس کے باعث شہری خوف میں مبتلا ہوگئے جبکہ ٹڈی دل کا شہر کے باہر ٹماٹر کی فصل پر حملہ کاشتکار و کسان بے س دکھائے دیئے، ٹڈی دل کے دوبارہ پہنچنے سے کسان پریشانی سے دوچار ہو گئے، ٹڈی دل کی موجودگی کے باوجود محکمہ زراعت اور ضلع انتظامیہ تمام تر صورتحال سے مکمل غافل ہے ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے انتظامی سطح پر کوئی اقدامات نظر نہیں آئے رہے، آبادگاروں نے وزیراعلیٰ سندھ اور محکمہ زراعت کے صوبائی وزیر سے اپیل کی ہے کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات اٹھاکر اسپرے کے عمل کو جلد از جلد شروع کرکے مالی نقصان سے بچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :