عوامی سہولت کے پیش نظر یوٹیلیٹی سٹورز صبح 9سے رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے،حکومت پنجاب

ہفتہ 2 مئی 2020 21:53

عوامی سہولت کے پیش نظر یوٹیلیٹی سٹورز صبح 9سے رات 8 بجے تک کھلے رہیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2020ء) حکومت پنجاب نے عوامی سہولت کے پیش نظر یوٹیلیٹی سٹورز کے اوقات بڑھانے کا حکم دے دیاہے، پنجاب میں اب یوٹیلیٹی سٹورز صبح 9سے رات 8 بجے تک کھلے رہیں گی.

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کر دیا گیاہے‘مراسلہ کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کے اوقات کار بڑھانے کا فیصلہ عوامی سہولت کے پیش نظر کیا گیا تاکہ شہری افطار کے بعد بھی خریداری کر سکیں، تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر سرکاری نرخ واضح آویزاں کیے جائیں گے جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر گاہکوں کیلئے سینی ٹائزرز کا استعمال یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :