زراعت معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ،ڈویژنل کمشنر میرپور خاص

امکانی ٹڈی دل کے حملوں سے بچاؤ کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں،عبدالوحید شیخ کی ہدایت

پیر 4 مئی 2020 16:38

میرپور خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2020ء) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے کہا ہے کہ زراعت معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اس لئے امکانی ٹڈی دل کے حملوں سے بچاؤ کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں یہ ہدایت انہوں نے اپنے دفتر میںمیرپورخاص ڈویژن میں ٹڈی دل کے حملوں سے بچاؤ کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ فصلوں کو نقصان سے بچانے کیلئے ٹڈی دل سے بچاؤ کیلئے بروقت اقدامات کئے جائیں اس ضمن میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ ٹڈ ی دل کے خاتمے کیلئے قائم کمیٹیاں فعال کی جائیں، اسپرے مشینیں ،زرعی ادویات اوردیگر ضروری سامان تیار حالت میںرکھا جائے اورہدایت کی کہ اس ضمن میں پیشگی حفاظتی انتظامات کئے جائیں اور ضلعی انتظامیہ سے رابطہ میں رہ کر کام کیا جائے اس موقع پر وفاقی پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ میرپورخاص کے انٹامولوجسٹ محمد حسین درس نے بتایا کہ ٹڈی دل کے حملوں کو روکا نہیںجاسکتا ہے تاہم محکمے کی جانب سے ٹڈی دل سے بچاؤ کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اسپرے مشینیں، پیسٹی سائیڈ ، گاڑیاں اور اسٹاف تیارحالت میںہیں جبکہ ڈائریکٹر ایگریکلچر چیتن مل اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ایگریکلچر سترام داس نے بھی اپنے محکمے کی جانب سے کئے گئے انتظامات کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ عمرکوٹ ، تھرپارکر اور میرپورخا ص ضلعے میں ٹڈی دل بچاؤ کیلئے تحصیل سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :