پاک قطر جنرل تکافل اور گیبٹ کے درمیان معاہدہ

پیر 4 مئی 2020 18:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2020ء) پاک قطر جنرل تکافل نے حال ہی میں رائیڈ ہیلنگ کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی گیبٹ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔اس معاہدے کے تحت گیبٹ کے صارفین اور ڈرائیور زپاک قطرجنرل تکافل کی خصوصی طورپرڈیزائن کردہ مختلف تکافل اسکیمز سے استفادہ کرسکیں گے۔معاہدے کی تقریب میں پاک قطر جنرل تکافل کے چیف ایگزیکٹوآفیسر ناصر علی سیّد، ایل ون سلوشن پرائیوٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فرحان احمد اور دونوں کمپنیوں کے سینیئر آفیشلز نے شرکت کی۔

اس موقع پر پاک قطر جنرل تکافل کے چیف ایگزیکٹوآفیسر ناصر علی سیّدنے کہا کہ گیبٹ کے ساتھ یہ معاہدہ یقینی طو ر پر صارفین اور ڈرائیورز کی زندگیوں میں ایک مثبت تبدیلی لائے گا کیونکہ جب وہ سڑکوں پر نکلتے ہیںتو ان کی جانوں کو زیادہ خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس اعزازی تکافل کوریج سے انہیں مطلوبہ ذہنی سکون اور راحت ملے گی جو بہتر کارکردگی، مطلوبہ معاشرتی تحفظ اور وفاداری میں تبدیل ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ اختیاری کوریج سلوشنزجوآن لائن دستیاب ہیں، ڈرائیونگ کے شراکت داروں اور گیبٹ کے صارفین کو بغیر کسی پریشانی کے کوریج کی ضروریات کو مو،ْثر طریقے سے حاصل کرنے میں مدد فراہم کریں گی۔اس موقع پر ایل ون سلوشن پرائیوٹ لمیٹڈ کے سی ای او فرحان احمدنے کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ ہمار ے لئے ڈرائیونگ کے ساتھی کتنے اہم ہیںاور ہم انہیں اپنی فیملی ممبر کی طرح سمجھتے ہیں۔لہٰذا ان کا تحفظ اور راحت ہماری اوّلین ترجیح ہے۔ مجھے امید ہے کہ یہ معاہدہ پاک قطر تکافل اور گیبٹ دونوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگاجو طویل مدّتی کاروباری تعلقات کا باعث بنے گا۔

متعلقہ عنوان :