Live Updates

علیمہ خانم سے اختلافات پر علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا، ذرائع کا دعویٰ

سہیل آفریدی کا تعلق خیبرپختونخواہ میں ضم ہونے والے فاٹا کے ضلع خیبر سے ہے، علی امین کو ہٹانے کا فیصلہ عمران خان نے کیا ہے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 8 اکتوبر 2025 19:26

علیمہ خانم سے اختلافات پر علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا، ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 08 اکتوبر 2025ء ) ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ علیمہ خانم سے اختلافات پر علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اے آروائی نیو زکے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کو علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ عمران خان نے کیا ہے، عمران خان نے کہا کہ کے پی میں اب تبدیلی کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے، سہیل آفریدی کا تعلق خیبرپختونخواہ میں ضم ہونے والے فاٹا کے ضلع خیبر سے ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ علیمہ خانم سے اختلافات پر علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کی تبدیلی کی تصدیق کردی۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پی ٹی ائی کے پیٹرن انچیف عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ بات درست ہے کہ علی امین گنڈا پور کو وزارت اعلی سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا یے اور ان کی جگہ سہیل آفریدی کو خیبرپختونخواہ کا کا نیا وزیر اعلی نامزد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کا فیصلہ عمران خان کا ہے اس پر من و عن عمل ہوگا، اس کا پس منظر یہ ہے کہ خیبرپختونخواہ میں دہشت گردی کی صورتحال بدترین ہے، آج کی شہادتوں نے عمران خان کو انتہائی غمگین کیا، آج اورکزئی میں جو واقعہ ہوا اور ہمارے فوجی جوان شہید ہوئے اس کے بعد عمران خان کا کہنا تھا کہ اب تبدیلی کے علاوہ میرے پاس کوئی چارہ نہیں، یہ فیصلہ اس واقعے کا محرک ہے، عمران خان نے اس بات کا عزم کیا کہ آئندہ ہم بہتر پالیسی بنا سکیں گے اور صوبائی حکومت وفاق کی مدد کر سکے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل نے بتایا کہ عمران خان نے کہا وفاق کی خیبرپختونخواہ میں جنگ و جدل کی پالیسی ہے، میں نے بارہا کہا کہ خیبرپختونخواہ حکومت اس پالیسی سے خود کو دور کرے، میں نے بارہا کہا کہ امن کے تین ہی سٹیک ہولڈرز ہیں جن میں قبائل، افغانستان حکومت اور عوام شامل ہیں، عمران خان کو شدید دکھ ہے کہ ان کے وژن پر عمل درآمد نہیں کیا گیا، خیبرپختونخواہ حکومت نے وفاق اور ایجنسیوں کی پالیسی سے خود کو دور نہیں کیا۔

قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات پارٹی کو جاری کر دیئے، عمران خان کی جانب سے سہیل آفریدی کو نیا وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخواہ نامزد کر دیا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات