Live Updates

علی امین گنڈاپور کے عمران خان کے ساتھ تعلقات خراب ہوگئے ہیں

عمران خان کی سیاسی تاریخ دیکھیں تو لوگوں کو استعمال کرکے ٹشو پیپر کی طرح پھینک دیا گیا، علی امین کے ساتھ بھی ایسا ہی ہورہا ہے۔ مرکزی رہنماء ن لیگ طارق فضل چوہدری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 8 اکتوبر 2025 20:40

علی امین گنڈاپور کے عمران خان کے ساتھ تعلقات خراب ہوگئے ہیں
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 08 اکتوبر 2025ء ) مرکزی رہنماء ن لیگ طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور  کے عمران خان کے ساتھ تعلقات خراب ہوگئے ہیں ، عمران خان نے لوگوں کو استعمال کرکے ٹشو پیپر کی طرح پھینکا۔ انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ علی امین کے محسن نقوی کے ساتھ اچھے تعلقات تھے، ان کو محسن نقوی نے وزیراعلیٰ نہیں بنایا تھا، علی امین گنڈاپور  کے شاید عمران خان سے تعلقات خراب ہوگئے ہیں۔

ویسے بھی عمران خان کی اگر سیاسی تاریخ کو دیکھا جائے تو عمران خان نے ہمیشہ لوگوں کو استعمال کرکے ٹشو پیپر کی طرح پھینکا، علی امین کے ساتھ بھی ایسا ہی ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے پر تمام ارکان کو خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کو ہٹانے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کے درمیان اعتماد کی فضا قائم ہے، سیاسی مخالفین کی عدم اعتماد لانے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔ اسحاق ڈار کی سربراہی میں پیپلزپارٹی سے مذاکرات کا آغاز ہوا ہے۔ دونوں جماعتوں میں باہمی اختلافات دونوں جماعتوں کی قیادت کی سطح پر حل ہوں گے۔ دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی فاروڈ بلاک نہیں سب ایم پی ایز بانی کے ساتھ ہیں، خیبرپختونخواہ میں ہماری دوتہائی اکثریت قائم رہے گی۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی امین سے میری ایک گھنٹہ ملاقات ہوئی، آئین کے مطابق وزیراعلیٰ نے اپنا استعفا گورنر کو بھیجنا ہوتا ہے، عمران خان کی ہدایات جب ہم تک پہنچتی ہیں تو پی ٹی آئی مجاز نہیں کہ ان کی ہدایات کر رد کرے۔ بلکہ سب کی ذمہ داری عمران خان کی ہدایات پر عمل کرنا ہوتا ہے۔ علی امین گنڈا پور کچھ دیر تک پشاور جائیں گے، علی امین گنڈاپور اپنا استعفا پشاور سے گورنر خیبرپختونخواہ کو بھجوائیں گے، علی امین بانی پی ٹی آئی کے ساتھ وعدہ پورا کریں گے، علی امین نے واضح کہا کہ وزارت اعلیٰ بانی کی امانت ہے۔ بانی کی خواہش ہے کہ کے پی میں تبدیلی کی جائے۔ 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات