قصور،کاشتکار ربیع و خریف کی فصلات کی کاشت سے قبل کھادوں کے استعمال کیلئے زمین کاتجزیہ ضرورکروائیں، محکمہ زراعت

منگل 5 مئی 2020 15:34

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2020ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کہاہے کہ زمیندار‘کاشتکار ‘کسان فصلات ربیع و خریف کی کاشت سے قبل کھادوں کے استعمال کیلئے زمین کاتجزیہ ضرورکروائیں اور ماہرین کی مشاورت سے متناسب کھادوں کا استعمال کیاجائے تاکہ بھرپورپیداوار کا حصول ممکن ہوسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دوران ملاقات ’’اے پی پی‘‘کوبتایا کہ کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ اگر ہر سال ممکن ہو تو کم ازکم ہر تیسرے سال زمین کاتجزیہ کروائیں تاکہ مٹی کے تجزیہ کے بعد کھادوں کے استعمال کا مشورہ دیاجاسکے۔ انہوں نے کہا کہ غیر موزو ںکھادوں کے انتخاب‘ ان کے خودساختی استعمال ‘آبپاشی کیلئے پانی کی کمی یا زیادتی کی وجہ سے کھادوں اوربیج کی افادیت بُری طرح سے متاثرہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :