لالہ موسیٰ، چیف آفیسر بلدیہ کا سبزی منڈی کا دورہ، بولی کے عمل کی نگرانی

منگل 5 مئی 2020 15:58

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2020ء) ڈی سی او گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کی ہدایت پر چیف آفیسر بلدیہ خاور جاوید گجر کا مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کے ہمراہ علی الصبح سبزی منڈی کا دورہ، سبزیوں کے معیار، مقدار کی چیکنگ کے ساتھ ساتھ بولی کے عمل کی نگرانی کرتے ہوئے آڑھتیوں کو ہدایات دیں کہ کسی بھی چیز کی ذخیرہ اندوزی کے بغیر عوام کو سستے داموں سبزیوں کی فراہمی کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا حکومتی احکامات کی روشنی میں ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کسی بھی صورت برداشت نہ کی جائے گی لہذا سرکاری ریٹ پر عوام کو معیاری سبزیوں کی فراہمی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ سبزی منڈی دورہ کے موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی فیاض چیمہ مرزا طارق حسین اور باو محمد سلیم سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی لالہ موسیٰ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :