جلالپور بھٹیاں، اس سال 22لاکھ بوری گندم کی خریداری کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے، ڈسٹرکٹ انچار ج پاسکو

منگل 5 مئی 2020 16:27

جلالپور بھٹیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2020ء) ڈسٹرکٹ انچار ج پاسکو حافظ آبادمیجر ریٹائرڈ خرم کا کہنا ہے کہ اس سال حافظ آباد ضلع سے 22لاکھ بوری گندم کی خریداری کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں کاشتکاروں کو ابتک 10لاکھ 83ہزار سے زائد بارادنہ جاری کیا جا چکا ہے جبکہ ضلع بھر میں بنائے جانے والے مراکز پر مجموعی طور پر گندم کی 3لاکھ 30ہزار سے زائد بوریاں خریدی جا چکی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ گندم کی خریداری کے لیے ضلع بھر میں 19مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں کاشتکاروں اور زمینداروں کو باردانہ کے اجراء کے ساتھ ساتھ گندم بھی خریدی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی گندم کی کٹائی زرو و شور سے جاری ہے اور محکمہ پاسکو اپنا ٹارکٹ مکمل کر لے گا۔