مسلم لیگ ن سے اٹھارویں ترمیم کیلئے کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا،خواجہ سعد رفیق

بدھ 6 مئی 2020 14:28

مسلم لیگ ن سے اٹھارویں ترمیم کیلئے کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا،خواجہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2020ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ،رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سے اٹھارویں ترمیم کے لئے کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا ، تاحال کوئی تجویز سامنے نہیں آئی،یہ ترمیم ایوان میں آئے گی تو اس پر بات بھی ہوگی ۔اگر اس میں ترمیم ہوئی تو اس سے نیب کے قانون میں کوئی فرق پڑے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کواحتساب عدالت میں پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں اپنی پیشی کے موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آئین میں ترمیم پر وقت لگتاہے یہ ایک دن کا مسئلہ نہیں،اٹھارویں ترمیم میںپنجاب نے اپنا حصہ چھوٹے صوبوں کو دیا۔ انہوں نے کہا کہ آئین انسان کا بنایا ہوا قانون ہے اس میں ترمیم کی ضرورت ہو تو بات کی جاسکتی ہے تاہم صوبائی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔ سپیکر صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری پرویزالٰہی سے ملاقات کے متعلق ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ ہمارے چوہدریوں سے پرانے خاندانی مراسم ہیں۔