پی آئی اے نے 06مئی سے 14مئی کیلئے مزید ممالک کے لئے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا

بدھ 6 مئی 2020 20:42

پی آئی اے نے 06مئی سے 14مئی کیلئے مزید ممالک کے لئے پروازوں کا شیڈول جاری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2020ء) پی آئی اے نے 06مئی سے 14مئی کیلئے مزید ممالک کے لئے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا ۔ شیڈول کے مطابق 06مئی سے 14مئی کے دوران پی آئی اے چار بین الاقوامی پروازیں آپریٹ کرے گی ۔چھ مئی کو اسلام آباد سے خصوصی پرواز پی کے 8733 ایمسٹرڈم روانہ ہوگی،ایمسٹرڈیم میں پھنسے ہوئے ہم وطنوں کو لیکر اسلام آباد پہنچے گی ۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کی پرواز پی کے 8749 اسلام آباد سے 08مئی کو فرینکفرٹ روانہ ہوگی جو جرمنی میں پھنسے ہوئے ہم وطنوں کو لیکر اسلام آباد پہنچے گی ۔پی آئی اے کی 11مئی اسلام آباد سے اوسلو کیلئے پرواز پی کے 8751 چلائی جائے گی ،اوسلو میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو لیکر اسلام آباد پہنچے گی ۔اسلام آباد سے پیرس کیلئے پرواز پی کے 8749 چودہ مئی کو آپریٹ ہوگی جوپیرس میں موجود ہم وطنوں کو لیکر اسلام آباد پہنچے گی۔