پیمرا نے نجی ٹی وی چینل نیو نیوز کا لائسنس معطل کر دیا

ٹی وی چینل کی جانب سے غیر قانونی طور پر خبروں اور حالات حاضرہ کا مواد نشر کیا جا رہا تھا، متعدد مرتبہ وارننگ دی گئی، جسے نظر انداز کیا گیا: پیمرا حکام

muhammad ali محمد علی بدھ 6 مئی 2020 22:22

پیمرا نے نجی ٹی وی چینل نیو نیوز کا لائسنس معطل کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2020ء) پیمرا نے نجی ٹی وی چینل نیو نیوز کا لائسنس معطل کر دیا، پیمرا حکام کا کہنا ہے کہ ٹی وی چینل کی جانب سے غیر قانونی طور پر خبروں اور حالات حاضرہ کا مواد نشر کیا جا رہا تھا، متعدد مرتبہ وارننگ دی گئی، جسے نظر انداز کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیمرا نے مشہور نجی ٹی چینل کیخلاف ایکشن لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نیو نیوز کا لائسنس معطل کر دیا گیا ہے:

پیمرا کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیو نیوز کی جانب سے غیر قانونی طور پر خبروں اور حالات حاضرہ کی نشریات چلائی جا رہی تھی، اسی لیے اس کیخلاف ایکشن لیا گیا ہے۔

اس سے قبل پیمرا نے نجی ٹی وی چینل نیو نیوز کو اپنی نشریات فوری بند کرنے کا حکم دیا تھا۔

(جاری ہے)



پیمرا کی جانب سے کہا گیا کہ نیو ٹی وی کواحکامات جاری کرتے ہوئے ہدایات کی گئی کہ وہ منظورشدہ لائسنس کے مطابق انٹرٹینمنٹ مواد نشر کرے۔ نیو ٹی وی نے پیمرا کے احکامات کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا، تاہم عدالت نے اپیل کو مسترد کرتے ہوئے پیمرا کے احکامات کو درست قرار دیا۔

چینل کے پاس انٹرٹینمنٹ مواد کی نشریات کا لائسنس تھا، تاہم اس کی انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی طور پر حالات حاضرہ اور خبروں کا مواد نشر کیا جا رہا تھا۔ چینل انتظامیہ کو متعدد مرتبہ وارننگ دی گئی، جسے نظر انداز کیا گیا۔ چینل پر احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔