پرائیویٹ کمپنیوں کو ملازمین کو تنخواہ دینے کے لیے پابند کرنے والی سندھ حکومت کے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرز تنخواہوں سے محروم

جمعرات 7 مئی 2020 16:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2020ء) لاک ڈاؤن کے دوران پرائیویٹ کمپنیوں کو ملازمین کو تنخواہ دینے کے لیے پابند کرنے والی سندھ حکومت کے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرز تنخواہوں سے محروم ہوگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے 3 ماہ سے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرز کو تنخواہیں جارہی نہیں کیں،اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرز کو وزیر اعلی سندھ کی منظوری کے بعد ہی تنخواہ جاری کی جاتی ہیں، تاہم وزیر اعلی سندھ نے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرز کو تنخواہ جاری کرنے کی سمری پر دستخط ہی نہیں کیے، دوسرے جانب تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے لوگوں کو انصاف دلانے والے پراسیکیوٹرز فاقے کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر رینجرز کے ہاتھوں گرفتار دہشتگردوں کے خلاف مقدمات کی پیروی کرتے ہیں،یہی اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر لیاری گینگ وار کے عزیر بلوچ، سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس اور دیگر اہم کیسز کی عدالتوں میں پیروی کرتے ہیں

متعلقہ عنوان :