دھان کے کاشتکار20 مئی سے قبل پنیری ہرگز کاشت نہ کریں،ترجمان

جمعرات 7 مئی 2020 21:50

لاہور۔7 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2020ء) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق دھان کے کاشتکار 20 مئی سے قبل پنیری ہر گز کاشت نہ کریں ۔ترجمان نے مزید بتایا کہ پنجاب زرعی پیسٹ آرڈیننس 1959 ء کے تحت دھان کی پنیری کی کاشت 20 مئی سے قبل ممنوع ہے کیونکہ دھان کے تنے کی سنڈیاںموسم سرما مڈھوں میں سرمائی نیند سو کر گزارتی ہیں اور ان کے پروانے مارچ کے آخر اور اپریل کے شروع میں نکلتے ہیںاگر اس وقت پنیری کاشت کی گئی ہو تو پروانے اس پر انڈے دے کر اپنی نسل کا آغاز کر دیتے ہیںجو کہ علاقہ میں وبائی صورت بھی اختیار کر لیتے ہیں لہذٰا دھان کے کاشتکار قبل از وقت پنیری کی کاشت سے گریز کریں۔

کاشتکار دھان کی زیادہ پیداوار کے لئے منظور شدہ اقسام کا بیج اورفی ایکڑ زیادہ پیداوار کے لئے ترقی دادہ اور موٹی اقسام کے ایس282 ،نیاب اری9 ،اری6 ،کے ایس کی133 ،کے ایس کی434 اور نیاب213 جبکہ باسمتی اقسام سپر باسمتی،باسمتی515 ،سپرگولڈ،سپر باسمتی2019 ،شاہین باسمتی،پی کی1121 ایرومیٹک،کسان باسمتی،چناب باسمتی،پنجاب باسمتی،نیاب باسمتی2016 اور نور باسمتی فائن کے علاوہ غیر باسمتی قسم پی کی386 اور منظور شدہ ہائبرڈ اقسام کے بیج کاا نتظام کریں۔

(جاری ہے)

کاشتکارغیر منظور شدہ اور ممنوعہ اقسام ہر گز کاشت نہ کریںکیونکہ اُن کے چاول کا معیار ناقص ہوتا ہے۔ان اقسام کی ملاوٹ کی وجہ سے عالمی منڈی میں چاول کی قیمت کم وصول ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :