سندھ حکومت چھوٹے دوکاندار کو SOP کے تحت کام کرنے کی اجازت دے دیں، شبیر قائم خانی

جمعرات 7 مئی 2020 22:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2020ء) پاک سر زمین پارٹی سندھ کے صدر و رکن نیشنل کونسل شبیر احمد قائم خانی نے چیئرمین سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی کی ہدایت پر کورنگی ڈسٹرکٹ کے صدر نجم مرزا کے ہمراہ انجمن تاجران مصطفء بازار کورنگی نمبر 6 کا دورہ کیا اور وہاں موجود انجمن تاجران کے جنرل سکریٹری نعیم قریشی، سینئر نائب صدر عبدالغفار میو، فنانس سکریٹری اعجاز احمد سے تفصیلی ملاقات کی اس موقع پر شبیر قائم خانی نے کہاکہ لاک ڈاؤن سے متاثر چھوٹے تاجر اور دکاندار کو شدید پریشان ہیں، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت چھوٹے دوکاندار کو SOP کے تحت کام کرنے کی اجازت دے دیں اورمشکل کی اس گھڑی میں پی ایس پی تاجر برادری ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کورنگی ٹاؤن کے صدر نبی داد و کورنگی ٹاؤن کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔