سردار بہادر خان یونیورسٹی سب کیمپس خضدار اور پولی ٹیکنیکل کالج خضدار کے منظور شدہ منصوبوں کو منسوخ کرنا بلوچستان حکومت کی تعلیم دشمنی ہے،بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن

جمعرات 7 مئی 2020 23:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2020ء) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین نزیر بلوچ نے کہا ہے سردار بہادر خان یونیورسٹی سب کیمپس خضدار اور پولی ٹیکنیکل کالج خضدار کے منظور شدہ منصوبوں کو منسوخ کرنا بلوچستان حکومت کی تعلیم دشمنی ہے اس سے واضح ہوتی ہے بلوچستان میں ترقی کے نام نہاد دعوے صرف وسائل کے لوٹ مار اور بلوچ قوم کے استحصال کے لئے ترقی جوکہ صرف تعلیم کے زریعے ممکن ہے بلوچستان میں تعلیم دشمن اقدامات کے زریعے تعلیم پر مکمل قدغن لگائی گئی ہے اس سے پہلے بلوچستان میں طلبا سیاست کو شجر ممنوع قرار دے کر طلبا کو ظلم کو جبر کا شکار بنانے کی سلسلے کو تیز کردی گئی ہے اب مکمل طور پر تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی یے خضدار پولی ٹیکنیکل کالج و ویمن یونیورسٹی کیمپس کی بندش اسکی واضح مثال ہے انہوں نے مزید کہا ہے بلوچستان حکومت پاس تعلیمی اداروں کے حوالے سے منصوبہ بندی صرف کرپشن و چند لوگوں کو مرعات پہنچانے کا زریعہ بن چکی ہے 18 ویں ترمیم کے بعد یونیورسٹیز کے اختیارات و صوبائی ایچ ای سی کے قیام کے لئے کوئی سنجیدہ اقدمات نہیں کئے جاسکے بجائے اسکے تعلیمی اداروں کو مسائل کا شکار بنانے کی کوشش کی جارہی جسکی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو شدید احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔