دھرنا 2014 کے شرکا ء کو ریڈ زون میں داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ میاں نواز شریف کا تھا ،زرائع

جمعرات 7 مئی 2020 22:40

l اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2020ء) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے قریبی ذرائع بتاتے ہیں کہ دھرنا 2014 کے شرکا ء کو ریڈ زون میں داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ میاں نواز شریف کا تھا اور چوہدری نثار علی خان اس فیصلے کے خلاف ایک میٹنگ سے واک آئوٹ کر گئے تھے۔ ذرائع نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان ،جاوید لطیف کے الزامات کا کوئی جواب نہیں دیں گے ، ان کے خیال میں جو کچھ کیا گیا سب حقائق کے برعکس اور سفید جھوٹ ہے ، سب کو پتہ ہے کہ دھرنا 2014 کے وقت چوہدری صاحب کا موقف کیا تھا ، ذرائع نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان اس بات پر ڈٹے رہے کہ دھرنا کے شرکا کو ہر گز ریڈزون میں داخلے کی اجازت نہ دی جائے ورنہ فری فار ا?ل ہو جائے گا، تجزیہ نگار مظہر عباس ،چوہدری نثار کے ساتھ ان ٹچ تھے سرکاری ریکارڈ اور اخباری کلینگز دیکھی جاسکتی ہیں کہ دھرنے کو ریڈ زون میں داخلے کی ا?خری اجازت کس نے دی تھی ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم کے ساتھ میٹنگ میں یہ طے ہو گیا تھا کہ دھرنے کو ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی اس فیصلے کے بعد جب چوہدری نثار پنجاب ہائوس پہنچے تو بریکنگ نیوز چلی کہ دھرنے کے شرکا ئ کو ریڈ زون میں داخلے کی اجازت دے دی گئی۔

(جاری ہے)

اس پر چوہدری نثار علی نے وزیر اعظم ہائوس سے رابطہ کیا کہ فیصلہ کیسے بدل گیا تو جواب ا?ئیں بائیں شائیں تھا کیونکہ وزیر داخلہ نے تو اسکی اجازت نہیں دی تھی ،چوہدری نثار پنجاب ہائوس کی اس میٹنگ سے واک ا?ئوٹ کر گئے ، کیونکہ طے شدہ فیصلے سے انحراف تھا ، اس میٹنگ میں ن لیگ کے بعض رہنما اور چند بیور و کریٹس موجود تھے۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ واقفان حال جانتے ہیں کہ فیصلہ کیسے بدلا اور وزیر اعظم نے دھرنے کو ریڈ زون میں داخلے کی اجازت کیونکر دی تھی