ضلعی انتظامیہ کا گندم کے ذخیرہ اندوزوں ،بین الصوبائی واضلاعی نقل وحمل کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

ہفتہ 9 مئی 2020 15:47

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2020ء) ضلعی انتظامیہ کا گندم کے ذخیرہ اندوزوں او رپابندی کے باوجود بین الصوبائی واضلاعی نقل وحمل کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، صرف 12 دنوں میں 60ہزار 539بوری گندم قبضہ میں لے کر خریداری مراکز پہنچائی گئی ہے ۔ ملزمان کے خلاف پانچ ایف آئی آر درج کروائی جاچکی ہیں۔ ضلع بھر میں گندم کی نقل وحمل کو روکنے کیلئے 18پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جہاں پولیس ‘ رینجر‘ ریونیو او رمحکمہ خوراک کاعملہ 24گھنٹے شفٹوںمیں کام کر رہاہے ۔

گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف اب تک اسسٹنٹ کمشنرکوٹ مومن جعفر گجر نے سب سے زیادہ کارروائیاں کرتے ہوئے 33 ہزار750 بوری گندم کو قبضہ میں لے کر خریداری مراکز پہنچایا ہے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف دو ایف آئی آر درج کروائی ہیں ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر سرگودہا عمر دراز گوندل نے خفیہ اطلاعات پر اب تک 16ہزار 990 بوری گندم ذخیرہ اندوزوں سے پکڑی ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی مہر مدثر ممتازنے بین الاضلاعی نقل وحمل پر 50 کلو گرام کی تین ہزار بوریاں برآمد کی ہیں او رملزمان کے خلاف دو ایف آئی آردرج کروائی ہیں ۔

اسسٹنٹ کمشنر بھلوال عثمان جلیس نے 1319 بوری ‘ اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور زرمینہ وزیر نے اب تک 1380 بوری گندم قبضہ میں لے کر ایک ایف آئی آر درج کروائی ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ واصف نے گندم کی غیر قانونی نقل وحمل پر 2ہزار 456 بوریاں قبضہ میں لے کر خریداری مراکز پر پہنچائی ہیں۔

متعلقہ عنوان :