لاک ڈائون میں نرمی کے باوجود پاکستان میں امریکی سفارتخانہ کی معمول کی سرگرمیاں معطل رہیں گی

جلد معمول کی سروسز دوبارہ شروع کر دی جائیں گی، ابھی تک حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا جاسکتا،امریکی سفارتخانہ

اتوار 10 مئی 2020 00:06

لاک ڈائون میں نرمی کے باوجود پاکستان میں امریکی سفارتخانہ کی معمول ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2020ء) لاک ڈائون میں نرمی کے باوجود پاکستان میں امریکی سفارتخانہ کی معمول کی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ امریکی سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہاکہ حکومت پاکستان نے 9 مئی سے لاک ڈاون میں نرمی کا اعلان کیا ہے،پاکستان میں امریکی سفارتخانہ صرف امریکی شہریوں کے لیے ایمرجنسی قونصلر سروس اور ویزا سروس مہیا کر رہا ہے،پاکستان میں امریکی سفارتخانہ اور قونصل خانے معمول کی سروسز کے لیے بند ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی سفارتخانہ نے کہاکہ امریکی سفارتخانے میں معمول کی ویزا سروسز بھی معطل رہیں گی،جلد معمول کی سروسز دوبارہ شروع کر دی جائیں گی لیکن ابھی تک حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا جاسکتا،ایمرجنسی کی صورت میں امریکی شہری بذریعہ ای میل قونصلر سیکشن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔امریکی سفارتخانہ کے مطابق ہمیں معلوم ہے بہت سارے امریکی شہری وطن واپسی کے منتظر ہیں،پاکستان میں مقیم امریکی شہری وطن واپسی کے لیے دوحا اور برطانیہ کے لیے کمرشل فلائٹس کا جائزہ لیتے رہیں۔
                                                                                                                                    

متعلقہ عنوان :