پاکستان ٹوبیکوکمپنی کے بعدازٹیکس منافع میں پہلی سہ ماہی کے دوران 1 فیصد اضافہ

پیر 11 مئی 2020 00:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2020ء) پاکستان ٹوبیکوکمپنی کے بعدازٹیکس منافع میں کیلینڈرسال کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 1 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ کمپنی کی طرف سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق جنوری سے لیکر مارچ تک کے عرصہ میں کمپنی کو2.820 ارب روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہوا، یہ شرح گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں ایک فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان ٹوبیکوکو2.792 ارب روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔

سال کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی کے آپریٹنگ منافع میں اضافہ کی شرح 3.88 فیصد رہی، پہلی سہ ماہی میں کمپنی کے آپریٹنگ منافع کا حجم 3.822 ارب روپے رہا، گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی کاآپریٹنگ منافع 3.679 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔

(جاری ہے)

اس عرصہ میں کمپنی کے مجموعی ٹرن اوورمیں 7.27 فیصداضافہ دیکھنے میں آیا۔ سال کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی کامجموعی ٹرن اوور38.606 ارب روپے رہا، گزشتہ سال کی اسی مدت میں کمپنی کامجموعی ٹرن اوور35.987 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔پہلی سہ ماہی میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 11.04 روپے رہی، گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان ٹوبیکو کی فی حصص آمدنی 10.93 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :