شازیہ مری کا خیبر پختونخواہ میں دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

ہفتہ 13 ستمبر 2025 17:07

شازیہ مری کا خیبر پختونخواہ میں دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2025ء)مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے خیبر پختونخواہ میں دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ 35 خوارج کے خاتمے سے امن و امان کی صورتحال بہتر ہوگی۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ دہشت گردوں کی ہلاکت بہادر افواج کی عظیم کامیابی ہے، قوم اپنی بہادر افواج پر فخر کرتی ہے۔

شازیہ مری نے کہاکہ وطن کی حفاظت پر سیکیورٹی فورسز جانوں کے نذرانے پیش کر رہی ہیں، ہمارے 12 شہداء نے مادرِ وطن کے لیے جان قربان کی، قوم شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ سرزمین پر دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کے لیے کوئی جگہ نہیں، وطن پر جان نچھاور کرنے والے شہداء کو سرخ سلام پیش کرتی ہوں، شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتی ہوں۔