امریکا میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 80ہزار سے تجاوز کرگئی

ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 13لاکھ 80ہزار177ہوگئی، اموات کی تعداد 81ہزار414تک پہنچ گئی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 12 مئی 2020 01:19

امریکا میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 80ہزار سے تجاوز کرگئی
نیوریارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - 11 مئی2020ء) امریکا میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 80ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق امریکا میں اب تک کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 13لاکھ 80ہزار177ہوگئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 81ہزار414تک پہنچ گئی ہے۔ آج ملک میں کورونا کے 12ہزار539 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 627مریض جاں بحق ہوگئے یں۔

اب تک 259,073مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں جبکہ 1,039,690ایکٹو کیسز موجود ہیں۔ خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 42 لاکھ38 ہزار401ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 86 ہزار 868 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 24 لاکھ 5ہزار 669 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 47 ہزار 648 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 14 لاکھ 93 ہزار 401مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا اب تک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی تاحال دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 81 ہزار 414 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 80ہزار 638ہو چکی ہے۔ امریکا کے اسپتالوں میں 10 لاکھ 39ہزار 515کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 514کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 86 ہزار 336کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

ذرائع ابلاغ نے شعبہ صحت کے اعداد و شمار کا ریکارڈ رکھنے والی ایک امریکی تنظیم کی رپورٹ کے حوالہ سے بتایا ہے کہ امریکہ میں مہلک وائرس کے سبب اب تک ہونے والی ہلاکتوں میں سے تقریباً 25 ہزار یا لگ بھگ 30 فیصد اموات نرسنگ ہومز میں ہوئی ہیں۔