اوپن یونیورسٹی کی اسائنمنٹس جع کرانے کی کل آخری دن ہے

منگل 12 مئی 2020 12:26

اوپن یونیورسٹی کی اسائنمنٹس جع کرانے کی کل آخری دن ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے بی اے، بی ایس، بی ایڈ، پی جی ڈی، ایم اے، ایم ایس سی اور ایم ایڈ پروگراموں کے اسائنمنٹس جع کرانے کا کل بدھ 13 مئی آخری دن ہے۔ کورونا وائرس اور لاک ڈائون کی وجہ سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے طلباء کی سہولت کیلئے اِن پروگرامز کی اسائنمنٹس جمع کرانے کی تاریخ میں 13 مئی تک توسیع دی تھی۔

قبل ازیں اسائنمنٹس جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 اپریل تھی۔

(جاری ہے)

طلباء کی سہولت کیلئے انہوں نے سمسٹر بہار 2020ء میں پیش کئے گئے ایم ای/ ایم ایس سی/ ایم ایڈ، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ، بی ای / بی بی ای/ بی ایڈ/ اے ڈی اور بی اے (ایسوسی ایٹ ڈگری) کے داخلوں کی تاریخ میں بھی5 جون تک توسیع دی تھی اور جو طلباء داخلہ فیس یکمشت جمع نہیں کرا سکتے ہیں ان کو داخلہ فیس 2 مساوی اقساط میں جمع کرانے کی اضافی سہولت فراہم کر چکے ہیں۔ تمام علاقائی ناظمین کو ٹیوٹرز سے پنچ شدہ نتائج حاصل کرکے یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کو 20 مئی سے قبل ارسال کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :