رواں مالی سال سرکاری کمپنیوں اور اثاثہ جات کی نجکاری نہیں ہو سکے گی ،اعلامیہ نجکاری ڈویژن

منگل 12 مئی 2020 19:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2020ء) کورونا وباء سے تبدیلی سرکار کا نجکاری پروگرام متاثر ،رواں مالی سال سرکاری کمپنیوں اور اثاثہ جات کی نجکاری نہیں ہو سکے گی ۔ وزارت خزانہ کے ٹیکس آمدن کے علاوہ دیگر ذرائع سے آمدن بڑھانے کا دعوی ٰہوا ہو گیا،نجکاری ڈویژن نے وزیر اعظم آفس کو نیا نجکاری پروگرام ارسال کر دیا ۔

اعلامیہ کیمطابق وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کی زیر صدارت پرائیویٹائیزیشن پرفارمنس ریویو کمیٹی کااجلاس ہوا ۔وفاقی سیکرٹری اور وزارت کے دیگر اعلی حکام نے شرکت کی ۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں رواں اورآئندہ مالی سال میں نجکاری کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا ۔ اعلامیہ کے مطابق کورونا کے باعث موجودہ مالی سال کے احداف کچھ حد تک متاثر ہوئے ہیں ،وفاقی وزیر نے ہدایت جاری کی کہ احتیاطی تدابیراختیار کرتے ہوئے متعلقہ ٹرانزیکشنز پر کام جاری رکھا جائے ۔

(جاری ہے)

اعلامیہ میں کہاگیاکہ اجلاس میں بہادر شاہ، بلوکی پاور پلانٹس، ایس -ایم-ای بینک، سروسز ہوٹل، کنونشن سنٹر، اور دیگر کے متعلق نئے اہداف پر بریفنگ دی گئی ۔ اعلامیہ کے مطابق نجکاری سے متعلق موجودہ صورت حال پر مسودہ پرائم منسٹر آفس بھی روانہ ہوا ،آئندہ ہفتہ نجکاری بورڈ کی میٹنگ متوقع ہے ۔