کورونا وائرس کے بعد ٹڈی دل سب سے بڑا مسئلہ ہے فضائی اسپرے کراکے اسکا خاتمہ کیا جاسکتا ہے،وزیر زراعت محمد اسماعیل راہو

منگل 12 مئی 2020 19:21

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2020ء) سندھ کے وزیر زراعت محمد اسماعیل راہو نے کہا کہ کورونا وائرس کے بعد ٹڈی دل سب سے بڑا مسئلہ ہے فضائی اسپرے کراکے اسکا خاتمہ کیا جاسکتا ہے وہ حیدرآباد میں ایک اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہاکہ گذشتہ ایک سال سے ٹڈی دل سندھ میں موجود رہی ہے اور دو روز پہلے حیدرآباد ڈویژن کے مختلف علاقوں میں فصلوں پر ٹڈی دل کا حملہ ہوا ہے اس ضمن میں آبادگاروں اور افسران سے ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے حکمت عملی پر غور کیا گیا انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کی جانب سے ٹڈی دل کی روک تھام کیلئے مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ دنیا کے مختلف زراعت کے اداروںنے ٹڈی دل کے متعلق اس خطے کیلئے وارننگ جاری کی ہے اور کووڈ 19کے بعد اس وقت پاکستان میں ٹڈی دل کا مسئلہ سب سے بڑا مسئلہ ہے صوبائی وزیر نے کہا کہ آنے والے دنوں میں صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے اور انڈیا اور ایران سے بھی مزید ٹڈی دل حملہ آور ہونگے صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت تمام تر وسائل کو بروئے کار لاکر ٹڈی دل کے خاتمے کی کوشش کر رہی ہے پہلے ہمارے پاس 57ٹیمیں موجود تھیں جن میں 41ٹیموں کا مزید اضافہ کیا گیا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ہم تعلقہ سطح پر ٹیمیں تیار رکھیں تاکہ بروقت اسپرے کیا جائے انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت نے ایک ہیلپ لائین نمبر بھی جاری کیا ہے تاکہ آبادگار بروقت ٹڈی دل کے حملے کی اطلاع دیں ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ وفاق اور سندھ کے درمیان کوئی لڑائی نہیں ہم صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ وفاقی ادارے پلانٹ پروٹیکشن کی جانب سے فضائی اسپرے کرواکے صوبوں کی مدد کریں انہوں نے کہا کہ فصلوں کے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے اور بہت جلد ہم اس حوالے سے اعداد و شمار جاری کر دیں گے صوبائی وزیر نے کہا کہ کووڈ 19کی وجہ سے اس سال گندم کی خریداری میں کچھ مسائل درپیش ہیں مگر سندھ حکومت گندم کی خریداری کا ٹارگیٹ حاصل کر لے گی ایک دوسرے سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ کووڈ 19-کی وجہ سے اس سال آم کی ایکسپورٹ پر بھی منفی اثر پڑے گا اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ اس سال آم کی پیداوار کتنی ہوتی ہے اور کیا نرخ طے ہو پاتا ہے قبل ازیں محکمہ زرعی توسیع کے دفتر شہباز بلڈنگ میں افسران سے ٹڈی دل کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت محمد اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ عالمی زرعی ماہریں نے انکشاف کیا ہے کہ اس سال ٹدی دل میں 10 گنا اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ صوبے سندھ میں اس وقت کپاس اور چاول کی دو بڑی فصلیں شروع ہونیوالی ہیں اور مون سون موسم کی شروعات بھی ہونیوالی ہے جو کہ ٹڈی دل کی افزائش کا موسم ہوتا ہے اور اس ضمن میں جون ، جولائی اور اگست کے مہینے اہم ہیں صوبائی وزیر نے بتایا کہ ٹڈی دل گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی صوبہ سندھ میں حملہ آور ہو رہی ہے اور اس خطرے کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ صحرائی علاقوں میں ٹڈی دل کی افزائش کو روکنا موثر ثابت ہوسکتاہے اور حکومت سندھ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ٹڈی دل کی موجودہ صورتحال میں تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اس مسئلے کو چئیلنج سمجھ کر حل کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں اورٹڈی دل کا خاتمہ کر کے کھڑی فصلوں کو تباہی سے بچائیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبہ سندھ کے تین ڈویزن میر پور خاص ، شہید بینظیر آباد اور سکھر کے سرحدی علاقے تھر کے سحراکے قریب ہیں جہاں پر ٹڈی دل کی افزائش ہوتی ہے اس لیے ہمیں ان علاقوں پر مزید توجہ دینی پڑے گی انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ اگر بلوچستان میں ہی ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے اقدامات کر لیے جاتے تو اس وقت سندھ میں صورتحال تبدیل ہوتی انہوں نے کہا محکمہ زراعت سندھ گذشتہ ایک سال سے ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے آپریشن میں مصروف عمل رہا ہیں اور اپنے گذشتہ سال کے تجربے کو نظر میں رکھتے ہوئے موجودہ صورتحال میںموثر حکمت عملی کے تحت ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے کام کرنا ہے صوبائی وزیر نے متعلقہ افسران کو محکمہ زراعت سندھ کی کارکردگی سے متعلق عوام الناس میں شعور بیدار کرنے کیلئے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سمیت دیگر ذرائع ابلاغ کو استعمال کرنے کیلئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایات کی انہوں نے متعلقہ افسران کو آبادگاروں کو درپیش مسائل کے فوری حل کیلئے ایک موثر نظام متعارف کرانے کی بھی ہدایت کی اس موقع پر ڈائریکٹر ایگریکلچر شوکت حسین مستوئی نے صوبائی وزیر کو سبزی منڈی میں موجودہ صورتحال میں کیے جانیوالے اقدامات اور دیگر مسائل کے ازالے کے حوالے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اجلاس میں صوبائی سیکریٹری زراعت عبدالرحیم سومرو نے بھی صوبائی وزیر کو موجودہ صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی اس موقع پر اجلاس میں ڈی جی ایگریکلچر ہدایت اللہ چھجڑو نے اجلاس کو سندہ میں ٹڈی دل کے خاتمے کے حوالے سے محکمہ کی کارکردگی اور اقدامات سے متعلق تفصیلی آگاہی دی اجلاس میں محکمہ زراعت کے متعلقہ افسران نے شرکت کی اور ٹڈی دل کے خاتمے کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کی۔