مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مکروہ مظالم دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے،

کشمیر کمیٹی کشمیر کے مظلوم عوام کی آواز بنے گی چیئرمن کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کی کمیٹی اراکین سے گفتگو

بدھ 13 مئی 2020 23:17

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مکروہ مظالم دنیا کے سامنے بے نقاب کریں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2020ء) چیئرمن کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مکروہ مظالم دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے، کشمیر میں جاری مظالم کو ہر فورم پر اٹھائیں گے، پوری قوم کمشیر پر متفق ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں کشمیر کمیٹی کا چیئرمین منتخب ہونے کے بعد کمیٹی کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں اور تمام اراکین کشمیر کمیٹی کو ساتھ لے کر چلوں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جاری مظالم پر کشمیر کمیٹی کشمیریوں کی مضبوط آواز بنے گی۔ شہریار خان آفریدی نے کہا کہً کشمیر کمیٹی کشمیر کے مظلوم عوام کی آواز بنے گی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مکروہ مظالم دنیا کے سامنے ایکسپوز کریں گے، کشمیر میں جاری مظالم کو ہر فورم پر اٹھائیں گے۔ شہریار خان آفریدی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے یہ ذمہ داری مجھے دی ہے جس پر میں ان کا شکرگزار ہوں۔ میں نے کشمیرکاز کیلئے یہ ذمہ داری قبول کی ہے، خدا مجھے کشمیر کاز کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔ کشمیر کمیٹی کے اراکین کشمیر کاز پر میری رہنمائی فرمائیں گے۔