ملک میں روک بال کی ترقی کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے، امہ لیلی کلثوم رانا

جمعرات 14 مئی 2020 10:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2020ء) پاکستان روک بال فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل امہ لیلی کلثوم رانا نے کہا ہے کہ ملک میں روک بال کی ترقی کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں روک بال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور اس ٹیلنٹ کو بروئے کار لانے کے لئے پاکستان روک بال فیڈریشن تمام وسائل کو بروئے کار لائے گی۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں آل پاکستان رزاق آرائیں میموریل روک ٹورنامنٹ کراچی میں منعقد ہوتا تھا لیکن اس بار کورونا وائرس کے باعث اس ٹورنامنٹ کو ملتوی کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبائ ختم ہوتے ہی پاکستان روک بال فیڈریشن کے زیراہتمام روک بال کوچنگ اینڈ ریفریز کورس اور قومی تھروبال چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور فاٹا کے علاوہ مختلف محکموں کی ٹیمیں اور کھلاڑی حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ روک بال کا کھیل آہستہ آہستہ ملک میں مقبولیت اختیار کرتا جا رہا ہے اور فیڈریشن اس کھیل کو تعلیمی اداروں میں بھی متعارف کروا رہی ہے اور جلد اس کھیل کے نتائج بین الاقوامی سطح پر بھی سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔ کورونا وائرس کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں امہ لیلی کلثوم رانا نے کہا کہ کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا میں پھیل چکا ہے اور اس وبائ سے بچنے کے لئے ہمیں احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کھلاڑیوں پر روز دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی گھروں میں رہ کر اپنی فزیکل فٹنس توجہ دیں اور کھلاڑیوں کو کورونا سے ڈرنے کی ضرورت نہیں بلکہ حکومتی احتتاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔