ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والی چھ دکانیں سیل،38دکانوں کے مالکان کووارننگ جاری

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 14 مئی 2020 21:22

ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والی چھ دکانیں سیل،38دکانوں ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے اختیار کرنے کے حوالے سے طے شدہ اسٹینڈر آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) پر عمل نہ کرنے والی 06 دکانیں سیل جبکہ 38 دکانوں کے مالکان کو وارننگ جاری َتفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کی ہدیات پر کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے متعلقہ افسران نے کورونہ وائرس کی روک تھام کے لئے حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر ضلع میں متعدد دکانوں کی چیکنگ کی جن میں 6 کو موقع پر سیل کیا گیا

جبکہ 38 دکانداروں کو وارننگ جاری کی گئی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارات علی نے بتایا ہے کہ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا ہر گز ناجائز فائدہ نہیں اٹھانے دیں گے ، ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تاجران سے کورونہ کے خلاف احتیاطی تدابیر کو اپنانے کی سخت تاکید بھی کی۔

متعلقہ عنوان :