ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات پرتھانہ سٹی پولیس کی کاروائی،8قمار باز گرفتار،داؤ لگی رقم ،موبائلز،موٹرسائیکل برآمد،مقدمہ درج

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 14 مئی 2020 21:24

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات پرتھانہ سٹی پولیس کی کاروائی،8قمار ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق کی ہدایت پر قمار بازو ں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری سب انسپکٹر محمد افضل ایس ایچ او تھانہ سٹی ، سب انسپکٹر ساجد محمود تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے 8قمار باز گرفتار کر لیے ۔

(جاری ہے)

ملزمان سے داؤ پر لگی رقم مبلغ 32,900روپے ،6عدد موبائل فونز ،01عدد موٹر سائیکل CD-70اور آلات قمار بازی بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :