کنٹونمنٹ بورڈراولپنڈی کے ملازم میں کرونا وائرس کی تصدیق راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کو سیل کرکے تمام ملازمین کے ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ

جمعرات 14 مئی 2020 21:53

کنٹونمنٹ بورڈراولپنڈی کے ملازم میں کرونا وائرس کی تصدیق راولپنڈی کنٹونمنٹ ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2020ء) کنٹونمنٹ بورڈراولپنڈی کے ملازم میں کرونا وائرس کی تصدیق ہونے پرراولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کو سیل کرتے ہوئے تمام ملازمین کے ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق وقاص نامی ملازم ٹیکس برانچ میں تعینات تھا جسے کئی روز سے بخار اورزکام کی شکائیت تھی جس پر اس کا کرونا ٹیسٹ کرویا گیا جو کہ مثبت آیا ہے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وقاص کے بعد دوسرے کئے ملازمین اور افسران میں بھی وائرس منتقل ہوا ہے جس کے باعث کینٹ انتظامیہ کی جانب سے کینٹ آفس کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ تمام ملازمین کے فوری کرونا ٹیسٹ کروانے کی ہدائیت جاری کر دی گئی ہے ادھر کرونا سے متاثرہ ملازم وقاص کو ابتدائی طور پر اسکے گھر میں ہی قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :