اسسٹنٹ کمشنر سمندری کاگندم خریداری مراکزسمندری اور ماموں کانجن کا دورہ

جمعرات 14 مئی 2020 22:12

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2020ء) ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سمندری فیصل سلطان نے گندم خریداری مراکزسمندری اور ماموںکانجن کا دورہ کرکے گندم کی خریداری کاریکارڈ ودیگر انتظامات چیک کئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے باردانہ کی فراہمی اور خریدی جانے والی گندم کا ریکارڈ چیک کیا اور کاشتکاروں کے لئے ضروری سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے مختلف محکموں کے افسران سے کہا کہ وہ مہم کے اختتام تک تمام تر انتظامات کو چوکس رکھیں اور کاشتکاروں کی معمولی سی بھی شکایت کو فوری دور کیا جائے۔انہوں نے سنٹر پر موجود کسانوں سے بھی ملاقات کی اور گندم خریداری مہم میں ان کے لئے دستیاب سہولیات کے بارے میں دریافت کرکے اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :