بڑی کارروائی ، 60 ٹن سے زائد گندم برآمد کرلی

جمعرات 14 مئی 2020 22:12

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2020ء) ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول نے چک 85 ج ب میں بڑی کارروائی کرکے ذخیرہ کی گئی 60 ٹن سے زائد گندم برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر صدر نے خفیہ اطلاع ملنے پر محکمہ خوراک کے افسران اور پولیس فورس کے ہمراہ چک 85 للیاں میں زمیندار کے ڈیرے پر چھاپہ مارا تو وہاں بڑی مقدار میں گندم ذخیرہ کی گئی تھی جسے محکمہ خوراک اور حلقہ پٹواری نے زمیندار کے ڈیرے سے گندم خریداری مرکذ سرشمیر منتقل کرادیا۔

متعلقہ عنوان :