دھیلے کی کرپشن ثابت کرنے کے دعوے کرنے والے شہبازشریف اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں،صوبائی وزیر ملک اسد علی کھوکھر

جمعہ 15 مئی 2020 18:08

لاہور۔15 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2020ء) صوبائی وزیر والڈ لائف اینڈ فیششز ملک اسد علی کھوکھر نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی اصلیت پوری دنیا کے سامنے عیاں ہوگئی ہے، شہباز شریف کو اپنی اربوں روپے کی کرپشن کا حساب دینا پڑے گا، شہبازشریف کے حیلے بہانے مزید نہیں چلیں گے۔

(جاری ہے)

دھیلے کی کرپشن ثابت کرنے دعوے کرنے والے شہبازشریف اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں، ، اپنے ایک بیان میں کہا کہ شریف خاندان ملک کی تباہی اور بربادی کرنے کے ساتھ ساتھ لوٹ مارکے سواکوئی کام نہیں کیا، شہبازشریف غریب عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک لوٹ کرلے گئے،۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کرپشن، لوٹ مار، ٹی ٹی، ہنڈی، کک بیکس کے بانی شریف برادران ہیں، لیپ ٹاپ کے سامنے ڈرامے کرنے والے شہبازشریف اب قوم کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے۔گزشتہ حکومت میں شہباز شریف نے پنجاب میں ہر ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کی ہے۔جسکا انہیں ہر حال میں قوم کو حساب دینا ہوگا۔عوام کی ایک ایک پائی کا حساب کتاب لئے بغیر وزیراعظم عمران خان چین سے نہیں بیٹھے گے۔قوم چوروں کے اصلی کارناموں سے بخوبی واقف ہوچکی ہے۔