انفیکشن کی دوسری اور تیسری لہر سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا ہو گا، جاپانی وزیراعظم

جمعہ 15 مئی 2020 22:07

انفیکشن کی دوسری اور تیسری لہر سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا ہو گا، جاپانی ..
ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2020ء) جاپان کے وزیراعظم شینزو ایبے نے کہا ہے کہ جاپانی قوم کو انفیکشن کی دوسری اور تیسری لہر سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا ہو گا ۔ جمعہ کو پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے ا نہوں نے کہا کہ 39 پریفیکچروں سے ہنگامی حالت ختم کرنے کے بعد کورونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کے لیے مکمل اقدامات برقرار رکھنے ہوں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا کہ موثر علاج معالجے اور ویکسین کی تیاری تک ملک کو اس وائرس کے خلاف طویل جنگ لڑنے کے لیے تیار رہنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہنگامی حالت میں کمی کے باوجود وائرس ابھی تک خطرے کا باعث ہے۔انہوںنے کہا کہ انفیکشنز کی تعداد میں اچانک اضافہ ہونے کی صورت میں متاثرہ علاقوں میں ہنگامی حالت دوبارہ نافذ کرنے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔ شینزو ایبے نے عوام پر نیا طرز زندگی اپنائے رکھنے پر زور دیا، جس میں سماجی فاصلہ رکھنا شامل ہے اور صحت کے رہنما اصولوں کی پاسداری کرنا شامل ہے ۔