افریقہ بھرمیں کورونا سے1 لاکھ 90 ہزار افراد کی موت کا خدشہ ہے: عالمی ادارہ صحت

جمعہ 15 مئی 2020 22:57

افریقہ بھرمیں کورونا سے1 لاکھ 90 ہزار افراد کی موت کا خدشہ ہے: عالمی ادارہ ..
ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2020ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ اگر عالمی وبا کے پہلے سال میں اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدامات ناکام ہوگئے تو افریقہ بھر میں کورونا وائرس سے ایک لاکھ نوے ہزار ہلاکتیں ہوسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

بین لاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ماہرین بارہا خبردار کررہے ہیں کہ صحت کے کمزور ڈھانچے، شرح غربت، مختلف تنازعات اور ماضی میں وبائی بیماریوں کے باعث افریقہ کو کورونا وائرس سے زیادہ خطرات لاحق ہیں۔

متعلقہ عنوان :