کپاس کے کاشتکاروں کو آبپاشی کیلئے مقررہ شیڈول پرعملدرآمد کی ہدایت

ہفتہ 16 مئی 2020 18:40

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2020ء) محکمہ زراعت نے کپاس کے کاشتکاروں کو آبپاشی کیلئے مقررہ شیڈول پرعملدرآمد کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ گرمی میں کم وقفہ سے کپاس کو ہلکاپانی خصوصاً سخت رقبے والے علاقے میں شام کے وقت پانی لگانے کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں تاکہ کپاس کی فصل کو سوکھنے اور کسی بھی قسم کے نقصان سے بچایاجاسکے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمدنویدا مجدنے ’’اے پی پی‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ ڈرل سے قطاروں میں کاشت کی گئی کپاس کے لئے پانی کا وقفہ 12 سے 15 ایام تک جبکہ پٹڑیوں پر کپاس کی کاشت کی صورت میں 6سی9روز تک رکھیں۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ زراعت کا عملہ کاشتکاروں کو مشاورت کی فراہمی کے لئے ہمہ وقت دستیاب ہے جبکہ کسی بھی قسم کی اطلاعات‘ معلومات ‘راہنمائی ‘مشاورت کے لئے محکمہ زراعت کی فری ہیلپ لائن پر بھی صبح8سے رات 8بجے تک رابطہ کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :