بھارت کورونا کیسز میں چین سے بھی آگینکل گیا

ہفتہ 16 مئی 2020 22:20

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2020ء) بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور مجموعی کیسز کی تعداد چین سے تجاوز کرگئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر صحت نے بتایا کہ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3900 سے زائد کیسز سامنے ا?ئے اور 103 ہلاکتیں ہوئیں جس سے کیسز کی مجموعی تعداد 85 ہزار 900 سے زائد ہوگئی جو چین کے 82 ہزار کیسز سے 3 ہزار زیادہ ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کورونا وائرس کے کیسز کے لحاظ سے اس وقت دنیا میں گیارہویں نمبر پر ہے جب کہ ملک میں کورونا سے اب تک تقریباً 30 ہزار افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں جو کل کیسز کا 35 فیصد ہے۔بھارتی وزیر صحت کے مطابق ملک میں کل کیسز کے لحاظ سے ہلاکتوں کا تناسب 3.2 فیصد ہے جو چین کے 5.5 فیصد سے بہتر ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک میں 14 اپریل کے بعد سے کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جہاں 23 اپریل کو کیسز کی تعداد 20 ہزار تھی جو 12 مئی تک 70 ہزار تک جا پہنچی۔

بھارت میں 68 فیصد کورونا کے مریض 18 شہروں سے سامنے ا?ئے جن میں ممبئی، دہلی، احمد ا?باد، پونا اور چنئی میں ملک کے مجموعی کیسز کے 50 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے۔بھارتی ریاست مہاراشٹرا کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہے جہاں ایک ہزار کے قریب پولیس اہلکار وائرس میں مبتلا ہے اور 10 اہلکار ہلاک بھی ہوچکے ہیں جب کہ ریاست میں وائرس سے سب سے بری طرح ممبئی شہر متاثر ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست نئی دہلی میں جمعہ کے روز کورونا کے 425 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد دہلی میں کیسز کی تعداد 8895 ہوگئی جب کہ شہر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 123 ہے۔بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2700 سے زائد ہے جب کہ چین میں کورونا سے 4 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے ا?نے کے بعد دنیا کا طویل ترین لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا جس میں اب ا?ہستہ ا?ہستہ نرمی کی جارہی ہے۔