ڈپٹی کمشنر جہلم کا ڈی پی او کے ہمراہ سبزی منڈی کا دورہ

اتوار 17 مئی 2020 18:45

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2020ء) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈی پی او عمر فاروق کے ہمراہ سبزی منڈی کا دورہ کیا ۔اس موقع پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نے نیلامی کے طریقہ کار کے بارے میں بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنر نے پھلوں اور سبزیوں کی صاف وشفاف نیلامی کی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں خریداروں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے رمضان المبارک میں روزانہ کی بنیاد پر سبزی منڈی میں اشیاء خورد و نوش کی چیکنگ کی جارہی ہے ،اور اچانک چھاپہ مار کاروائیاں کریں گے ڈی پی او جہلم نے کہا ناجائز منافع خوروں اور مصنوعی مہنگائی مافیا کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

کسی کو بھی رمضان المبارک کا تقدس پامال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر سیف انور اور اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار احمد نے جی ٹی روڈ پر قائم کیڈٹ کالج میں قرنطینہ سینٹر کا دورہ کیا اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔