د*پنجاب میں جمعتہ الوداع،عید الفطر اجتماعات ایس او پیز کے تحت ہوں گے

ی* شاپنگ مالز اور پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے بھی ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ ٴخلاف ورزی کی صورت میں انفرادی کارروائی کی بجائے پوری مارکیٹ سیل کی جائیگی ، چیف سیکرٹری پنجاب

اتوار 17 مئی 2020 20:35

-لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2020ء) کورونا وائرس کی صورتحال کے پش نظر پنجاب میں جمعتہ الوداع اور عید الفطر کی نماز کے اجتماعات ضابطہ کار کے تحت ہوں گے۔وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیر صنعت میاں اسلم اقبال، چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک اور آئی جی پولیس شعیب دستگیر نے شرکت کی۔اجلاس میں صوبے میں کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعتہ الوداع اور عید الفطر کی نماز کے اجتماعات کے لیے ایس او پیز جاری کیے جائیں گے اور دونوں مواقع پر سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ شاپنگ مالز اور پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے بھی ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا جواد رفیق ملک کا کہنا تھا کہ بازاروں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بازاروں میں تاجر تنظیموں کی مدد سے ایس او پیز پر عملدر آمد کرایا جائے اور خلاف ورزی کی صورت میں انفرادی کارروائی کی بجائے پوری مارکیٹ سیل کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ہفتیمیں چار دن کاروبارکی اجازت ہے، تین دن مکمل لاک ڈاون رہے گا، اس دوران ٹائیگر فورس کارآمد ہیومن ریسورس ہے، اس سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے ۔