oشعیب اختر نے اعصام الحق کو اپنا قیمتی ایوارڈ عطیہ کردیا

اتوار 17 مئی 2020 20:35

‘لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2020ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باو?لر شعیب اختر نے اعصام الحق فاو?نڈیشن کو شاہ رخ خان کا دستخط شدہ ہیلمٹ عطیہ کردیا۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعصام الحق نے شعیب اختر کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس میں شعیب اختر اپنا مین ا?ف دی میچ کے طور پر ملنے والا ہیلمٹ عطیہ کر رہے ہیں۔اعصام الحق نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ شعیب اختر کا عطیہ کردہ ہیلمٹ شاہ رخ خان نے ا?ئی پی ایل کے اولین ایڈیشن میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے دہلی ڈیئرڈیولز کے خلاف شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر تحفے میں دیا گیا تھا۔