سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائمخانی اور ڈاکٹر ڈنشاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 جون تک توسیع

پیر 18 مئی 2020 14:52

سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائمخانی اور ڈاکٹر ڈنشاہ کے جوڈیشل ریمانڈ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2020ء) احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کے آئیکون ٹاور ریفرنس کیس میں سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائمخانی اور ڈاکٹر ڈنشاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 جون تک توسیع کر دی ۔ پیر کو ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی ۔

(جاری ہے)

دور ان سماعت کورونا وائرس احتیاطی تدابیر کے باعث ملزمان کو عدالت پیش نہ کیا جا سکا ،ملک ریاض کی ایک دن کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی ۔ وکیل نے یقین دہانی کرائی کہ ملک ریاض آئندہ سماعت پر پیش ہو جائیں گے ۔ بعد ازاں آئیکون ٹاور ریفرنس کی سماعت 18 جون تک ملتوی کر دی گئی ،ملزمان پر باغ ابن قاسم کی زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔